آزاد کشمیر کے علاقے باغ میں ٹرک سکول میں گھس گیا ، 4طالبات اور ٹیچر جاں بحق,2زخمی

آزاد کشمیر کے علاقے باغ میں ٹرک سکول میں گھس گیا ، 4طالبات اور ٹیچر جاں ...
آزاد کشمیر کے علاقے باغ میں ٹرک سکول میں گھس گیا ، 4طالبات اور ٹیچر جاں بحق,2زخمی

  

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) آزاد کشمیر کے علاقے باغ میں ٹرک بے قابو ہو کر سکول کے بچوں پر چڑھ دوڑا جس کے نتیجے میں 4طالبات اور ٹیچر جاں بحق ہو گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق باغ میں سکول کے قریب سے گزرنے والا ٹرک تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر سکول میں گھس گیا ۔ بچے دھوپ کی وجہ سے باہر گراﺅنڈ میں بیٹھ کر تعلیم حاصل کر رہے کہ ٹرک کی زد میں آنے سے چار طالبات اور ایک ٹیچر موقع پر ہی جان بحق اور 2زخمی ہو گئیں جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

طیبہ تشدد کیس میں پیش رفت ، ایڈیشنل سیشن جج کیخلاف ہائیکورٹ میں انکوائری کا فیصلہ

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق چوتھی کلاس کی طالبات تھیں جوسردی کی وجہ سے باہرکلاس ہورہی تھی ۔ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور فرارہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔

مزید : مظفرآباد