”اب یہ بات تو پوری دنیا کو پتہ چل چکی ہے کہ۔۔۔“ رمیز راجہ نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر پاکستان ٹیم کا ہر کھلاڑی شرم سے پانی پانی ہو جائے

”اب یہ بات تو پوری دنیا کو پتہ چل چکی ہے کہ۔۔۔“ رمیز راجہ نے ایسی بات کہہ دی ...
”اب یہ بات تو پوری دنیا کو پتہ چل چکی ہے کہ۔۔۔“ رمیز راجہ نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر پاکستان ٹیم کا ہر کھلاڑی شرم سے پانی پانی ہو جائے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق کرکٹر رمیز راجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی بہت گندی شہرت بن چکی ہے کہ 250 کا ہدف اگر اسے مل جائے تو یہ اسے حاصل نہیں کر سکتے۔

آسٹریلیا نے پاکستان کو پہلے ون ڈے میں92 رنز سے شکست دیدی

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے ہاتھوں پہلے میچ میں شکست پر تنقید کرتے ہوئے رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے پاکستان کرکٹ ٹیم میں بہت سی جگہوں پر خامیاں ہیں۔ ٹیم میں جگرا نہیں ہے، جذبات نہیں ہیں، جہاں سیدھی کرکٹ کھیلنی ہے وہاں تجربات کرتے ہیں اور جہاں تجربات کرنے کی ضرورت ہوتی ہے وہاں کچھ بھی نہیں کرتے۔ ان خامیوں کو دور کرنے کیلئے جب تک سخت فیصلے نہیں لئے جائیں گے، کام نہیں چلے گا۔

ایک سوال کے جواب میں رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی بہت گندی شہرت بن چکی ہے کہ اگر انہیں 250 رنز کا ہدف دیدیا جائے تو یہ اسے حاصل نہیں کر سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فاسٹ باﺅلنگ کا جب سپیل ہوتا ہے تو یہ اپنی وکٹیں گنوا دیتے ہیں اور پھر جب سپنر پر اٹیک کرنے کا وقت آتا ہے تو وہ بھی نہیں کر پاتے۔

”قسمت بدل گئی، حرکتیں نہ بدلیں۔۔۔“ محمد حفیظ نے اہم موقع پر پیٹ کومنز کا کیچ ڈراپ کر دیا

آل راﺅنڈرز کی کارکردگی سے متعلق سوال پررمیز راجہ نے کہا کہ آسٹریلیا کے پاس کوالٹی آل راﺅنڈرز ہیں، وہ جب بیٹنگ کیلئے آتے ہیں تو بلے باز لگتے ہیں اور جب باﺅلنگ کیلئے آتے ہیں تو مکمل باﺅلرز لگتے ہیں۔ ہمارے پاس ایسے آل راﺅنڈرز نہیں ہیں اور ہمیں اس طرح کے آل راﺅنڈرز پیدا کرنے کی سخت ضرورت ہے۔

مزید : کھیل