اوباما انتظامیہ نے دہشتگردی کیخلاف اقدامات کے بعد سوڈان پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا

اوباما انتظامیہ نے دہشتگردی کیخلاف اقدامات کے بعد سوڈان پر عائد پابندیاں ...
اوباما انتظامیہ نے دہشتگردی کیخلاف اقدامات کے بعد سوڈان پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر براک اوباما کی انتظامیہ نے سوڈان پر عائد معاشی پابندیا ں ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اوباما انتظامیہ نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں مثبت اقدامات کے بعد سوڈان پر عائد پابندیوں کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

پی آئی اے نے طیاروں میں مسافروں کی تفریح کیلئے انٹرنیٹ کی مفت سہولت فراہم کردی

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ معاشی پابندیاں اٹھائے کے فیصلے کا اطلاق سوڈان کے صدر عمر البشیر پر عائد جنگی جرائم کے مقدمات پرنہیں ہو گا اور نہ ہی سوڈان سے دہشت گردی کے ریاستی معاون کا لیبل ہٹایا جائے گا۔

یاد رہے کہ امریکا نے گزشتہ برس نومبر میں سوڈان پر عائد پابندی میں ایک سال کی توسیع کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ افریقی ملک نے اگر دہشت گردی کے خلاف بہتر اقدامات اٹھائے تو یہ پابندیاں کسی بھی وقت اٹھائی جا سکتی ہیں۔

مزید : بین الاقوامی