پاکستانی کھلاڑی سالن اور چاول پر اٹیک کرتے ہیں، اظہر علی کی انجری زیادہ وزن کے باعث ہوئی: رمیز راجہ

پاکستانی کھلاڑی سالن اور چاول پر اٹیک کرتے ہیں، اظہر علی کی انجری زیادہ وزن ...
پاکستانی کھلاڑی سالن اور چاول پر اٹیک کرتے ہیں، اظہر علی کی انجری زیادہ وزن کے باعث ہوئی: رمیز راجہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر رمیز راجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کا وزن بہت زیادہ بڑھ چکا ہے اور اظہر علی کی انجری بھی وزن کے باعث ہی ہوئی ہے۔

”قسمت بدل گئی، حرکتیں نہ بدلیں۔۔۔“ محمد حفیظ نے اہم موقع پر پیٹ کومنز کا کیچ ڈراپ کر دیا

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کا وزن بہت زیادہ ہو چکا ہے۔ شرجیل خان اوور ویٹ ہے، عماد وسیم اوور ویٹ ہے اور اظہر علی کی انجری بھی وزن زیادہ ہونے کے باعث ہی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک فٹنس نہیں ہوگی کارکردگی کیسے بہتر ہو سکے گی۔

آسٹریلیا نے پاکستان کو پہلے ون ڈے میں92 رنز سے شکست دیدی

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ”بلکی“ ہیں اور ان کی توندیں دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ جہاں پر بھی جائیں چاول اور سالن پر اٹیک کرتے ہیں، یہ پروفیشنل خوراک نہیں لے رہے جس کے باعث فٹنس حاصل نہیں ہو رہی اور کارکردگی متاثر ہو رہی ہے۔

مزید : کھیل