آل راﺅنڈر شعیب ملک گلے میں انفیکشن کے باعث آسٹریلیا کیخلاف پہلے میچ سے باہر
برسبین(ڈیلی پاکستان آن لائن )آل راﺅنڈر شعیب ملک گلے میں انفیکشن کی وجہ سے آسٹریلیا کےخلاف پہلا ون ڈے نہ کھیل سکے ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تجربہ کار مڈل آرڈر بیٹسمین شعیب ملک گلے میں انفکیشن کی وجہ سے پہلے ون ڈے میچ میں ٹیم کا حصہ نہ بن سکے ۔ ٹیم مینجمنٹ نے انکی جگہ محمد حفیظ کو ٹیم میں شامل کر لیا ۔
دوسری جانب والدہ کی وفات کے باعث وطن واپس آنے والے فاسٹ بولر محمد عرفان کی جگہ جنید خان کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔