اظہر علی سے بھول ہوئی، ابتدائی وکٹیں گرنے کے بعد انہیں اٹیک کر کے باقی وکٹیں بھی لینی چاہئے تھیں: وسیم اکرم

اظہر علی سے بھول ہوئی، ابتدائی وکٹیں گرنے کے بعد انہیں اٹیک کر کے باقی وکٹیں ...
اظہر علی سے بھول ہوئی، ابتدائی وکٹیں گرنے کے بعد انہیں اٹیک کر کے باقی وکٹیں بھی لینی چاہئے تھیں: وسیم اکرم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف پہلے میچ میں اظہر علی سے بھول ہوئی ہے۔ ابتداءمیں آسٹریلین وکٹیں گرنے کے بعد انہیں باﺅلرز سے اٹیک کروا کر جلد از جلد باقی وکٹیں بھی حاصل کرنی چاہئے تھیں۔

پاکستانی کھلاڑی سالن اور چاول پر اٹیک کرتے ہیں، اظہر علی کی انجری زیادہ وزن کے باعث ہوئی: رمیز راجہ
تفصیلات کے مطابق وسیم اکرم نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں کارکردگی کافی مایوس کن کارکردگی ہے۔ آسٹریلیا نے میچ جیتنے کیلئے واحد چانس دیا تھا اور شائد پوری سیریز میں ایسا چانس دوبارہ نہ مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ جب باﺅلرز نے آسٹریلیا کے ابتدائی بلے بازوں کو آﺅٹ کر دیا تو پھر اس کے بعد باقی وکٹیں لینے کے بجائے 50 اوور مکمل کرنے چل پڑے اور اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ 270 رنز کا ہدف مل لیا۔

پاکستان کی بولنگ بہتر رہی،ٹیم نے جیت کا اہم موقع گنوادیا:اظہر علی
انہوں نے کہا کہ بلے بازوں کی تکنیکی ہی درست نہیں ہے اور کوئی بھی بلے باز فاسٹ باﺅلرز کے خلاف فرنٹ فٹ پر گیا ہی نہیں۔ اس میچ میں اظہر علی سے بھول ہوئی ہے کیونکہ پانچ وکٹیں گرنے کے بعد انہیں مزید اٹیک کرنا چاہئے تھا اور یہ سوچ رکھنی چاہئے تھی کہ 40 اوورز میں دیگر کھلاڑیوں کو بھی آﺅٹ کرنا ہے لیکن وہ 50 اوورز پورے کرانے چلے گئے اور نتیجہ سب کے سامنے ہے۔

مزید :

کھیل -