پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے پشاور کو نظر انداز کرنے پر عہدے سے استعفیٰ دیدیا

پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے پشاور کو نظر انداز کرنے پر عہدے سے استعفیٰ ...
پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے پشاور کو نظر انداز کرنے پر عہدے سے استعفیٰ دیدیا

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی اپنی ہی پارٹی کے جانبدارانہ رویے کے باعث فوکل پرسن برائے میگا پراجیکٹ کے عہدے سے مستعفیٰ ہو گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شوکت یوسفزئی ترقیاتی کاموں میں پشاور کو نظر انداز کرنے پر خیبر پختونخوا میں اپنی ہی پارٹی تحریک انصاف کی حکومت سے نالاں تھے۔ وہ تحریک انصاف کی ٹکٹ پر رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں اور وزیر صحت کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

مزید : پشاور /اہم خبریں