دنیا کا سردترین گاﺅں جہاں درجہ حرارت منفی 71ڈگری تک گرجاتاہے ، ایسی تفصیلات کہ انسانی عقل دنگ رہ جائے

دنیا کا سردترین گاﺅں جہاں درجہ حرارت منفی 71ڈگری تک گرجاتاہے ، ایسی تفصیلات ...
دنیا کا سردترین گاﺅں جہاں درجہ حرارت منفی 71ڈگری تک گرجاتاہے ، ایسی تفصیلات کہ انسانی عقل دنگ رہ جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سمیت ایشیائی ممالک میں 10ڈگری سینٹی گریڈ سے نیچے درجہ آئے توشہریوں کا باہر نکلنا محال ہوجاتاہے لیکن دنیا میں ایک گاﺅں ایسا بھی ہے جہاں درجہ حرارت منفی 71.2ڈگری سینٹی گریڈ تک گر جاتاہے اور اسے دنیا کا سرد ترین گاﺅں قراردیاگیا،روس کے اس گاﺅں کا نام اومیاکون ہے جہاں موسم سرما میں موبائل بھی کام نہیں کرتے جبکہ واش روم بھی گھروں سے باہر ہیں ، سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ اگر کوئی وفات ہوجائے تو آخری رسومات میں تین دن لگ جاتے ہیں کیونکہ زمین کو سلگتے کوئلے کیساتھ پگھلانا پڑتاہے۔


برطانوی میڈیا کے مطابق اگرکسی کاخیال ہے کہ یہ کسی ایک دن کا درجہ حرارت ہوگا تووہ یہ بات ذہن نشین کرلے کہ یہاں جنوری کا اوسط درجہ حرارت منفی 50ڈگری سینٹی گریڈ رہتاہے ، اس گاﺅں کو ’پول آف کولڈ‘ بھی کہاجاتاہے کیونکہ یہ انسانی آبادی والا سب سے سرد ترین علاقہ ہے ۔ مقامی لوگ گاڑیوں کے دوبارہ سٹارٹ نہ ہونے کے خدشے کے پیش نظر سارا دن دوڑاتے رہتے ہیں جبکہ گاﺅں کی آبادی قریباً500افراد پر مشتمل ہے ۔


1920ءکی دہائی میںقطبی ہرن کے شکاریوں کو روکنے کے لیے یہاں آبادی شروع ہوئی تھی لیکن بعد میں سویت حکومت نے خانہ بدوش آبادیوں کو کنٹرول کرنے میں ناکامی اور ثقافتی طورپر پسماندہونے کی وجہ سے اس علاقے کو ہی مستقل رہائش گاہیں بنادیں۔ستم ظریفی یہ ہے کہ ’اومیاکون‘ کا دراصل مطلب بہار قریب ہونے کی وجہ سے’ نہ جمنے والا پانی‘ ہے ۔زیادہ ترگھروں کو گرم رکھنے کے لیے کوئلہ اور لکڑی کااستعمال کیاجاتاہے تاہم کچھ لوگ جدید سہولیات سے بھی فائدہ اٹھاتے ہیں، یہاں کچھ بھی نہیں اگتا ، اس لیے لوگ صرف قطبی ہرن اور گھوڑے کے گوشت پر انحصار کرتے ہیں ، یہاں صرف ایک دکان ہے اور مقامی لوگوں کا زیادہ ترپیشہ قطبی ہرن اور برفیلی مچھلی کا شکار ہے لیکن اس کے باوجودیہ لوگ غذائی قلت کا شکار نہیں جبکہ ڈاکٹروں کاکہناہے کہ غذائی کمی نہ ہونے کی وجہ جانوروں کے دود ھ پر انحصار ہے جس میں کافی کیلوریز ہوتی ہیں، سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ یہاں سکول صرف اس وقت بند ہوتاہے جب درجہ منفی 52ڈگری سینٹی گریڈ سے کم ہوجائے ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -