الیکشن کے دوران عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرکے آزادکشمیر کے عوام کی تقدیر بدلیں گے: وزیراطلاعات و سیاحت مشتاق منہاس

الیکشن کے دوران عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرکے آزادکشمیر کے عوام کی تقدیر ...
الیکشن کے دوران عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرکے آزادکشمیر کے عوام کی تقدیر بدلیں گے: وزیراطلاعات و سیاحت مشتاق منہاس

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

دبئی ( طاہرمنیرطاہر)آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات ، سیاحت و آئی ٹی مشتاق منہاس نے کہاہے کہ ہم نے الیکشن کے دوران آزاد کشمیر کے عوام سے جو جو وعدے کئے ہیں ہمیں وہ سب یاد ہیں اور ہم انشاءاللہ وہ تمام وعدے پورے کریں گے جس سے آزاد کشمیر کے عوام کے تمام مسائل حل ہو جائیں گے لوگوں کو ریلیف ملے گا اور آزاد کشمیر صحیح معنوں میں ترقی کی راحوں پر گامزن ہو جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار حکومت آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اطلاعات ، سیاحت اور آئی ٹی مشتاق منہاس نے شارجہ میں اپنے اعزاز میں منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب کا اہتمام پاکستان مسلم لیگ ن گلف ریجن کشمیر کے صدر سردار الطاف حسین نے کیا تھا جس میں چودھری خالد بشیر ، سردار تنویر صدیقی، حافظ صدیق، راجہ عدنان، راجہ انوار الحق، صفیر احمد چودھری، قمر عزیز، راجہ رضوان، سردار خرم نواز، سردار خالد بلوچ، ندیم سیلفی، ملک شہزاد یونس ، شفقت علی، مظاہر عادل ، زوہیب کیانی، راجہ شاہد اقبال، راجہ حفیظ، راجہ ندیم، ساجد منہاس اور لاہور سے محمد افضل بٹ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین ن کہا کہ ہم اپنے قائدین کے بے حد مشکور ہیں کہ وہ عوام الناس کے مسائل ان کی دہلیز پر جا کر حل کر رہے ہیں جس کی وجہ سے عوام الناس اپنے ؟؟؟؟ کی کارکردگی سے بے حد مطمئن ہیں۔

وزیرراجہ مشتاق منہاس نے کہا کہ کشمیر کے پسماندہ اور دور دراز کے علاقوں میں سڑکوں کا جال بچھا دیا جائے گا تاکہ لوگوں کو سفری سہولیات میسر آسکیں۔ تعلیمی سہولیات کی فراہمی کیلئے ایک بڑے منصوبے پر کام کیا جارہا ہے جس کے تحت سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا جس سے کشمیر کے عوام استفادہ کر سکیں گے ۔ عوام الناس کو ان کے بنیادی حقوق ترجیحی بنیادوں پر ان کی دہلیز تک جا کر پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ امید ہے کہ بہت جلد لوگوں کو ان کے بنیاد ی حقوق مل جائیں گے۔

مزید : عرب دنیا