شراب پینے والوں کو موت کی سزاہونی چاہیے ،چرس درویشی نشہ ہے لیکن یہ بھی نہیں ہونا چاہیے:شاہی سید

شراب پینے والوں کو موت کی سزاہونی چاہیے ،چرس درویشی نشہ ہے لیکن یہ بھی نہیں ...
شراب پینے والوں کو موت کی سزاہونی چاہیے ،چرس درویشی نشہ ہے لیکن یہ بھی نہیں ہونا چاہیے:شاہی سید

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما  سینیٹر شاہی سید نے کہاہے کہ شراب پینے والے سیاستدانوں کو پھانسی کی سزا ہونی چاہیے جبکہ چرس درویشوں کا نشہ ہے لیکن یہ بھی نہیں ہونا چاہیے ۔

رحمان ملک کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس ہوا جس دوران مقامی اور غیر ملکی شراب کے تذکرے ہوئے ،اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے شاہی سید کا کہناتھا کہ شراب پینے والے سیاستدانوں کو پھانسی کی سزا ہونی چاہیے ،پارلیمنٹرین عوام کا سمبل ہیں اور اگر وہ غلط کام کریں تو ان کیلئے بھی سزا ہونی چاہیے ،شراب پینے پر غریب عوام کیلئے سال یا 6  مہینے کی سزا ہونی چاہیے ۔نجی ٹی وی کے صحافی نے ان سے چر س کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے جواب دیا کہ چرس تو درویشوں کا نشہ ہے لیکن یہ بھی نہیں ہونا چاہئے ۔

مزیدپڑھیں:پاکستانی کھلاڑی سالن اور چاول پر اٹیک کرتے ہیں، اظہر علی کی انجری زیادہ وزن کے باعث ہوئی: رمیز راجہ

مزید : اسلام آباد