حیدرآباد ، پیمرا نے رات گئے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کیبل نیٹ ورک پکڑ لیا

حیدرآباد ، پیمرا نے رات گئے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کیبل نیٹ ورک پکڑ ...
حیدرآباد ، پیمرا نے رات گئے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کیبل نیٹ ورک پکڑ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حیدرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )حیدرآباد کے علاقے عمر کوٹ میں پیمرا نے رات گئے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کیبل نیٹ ورک پکڑ لیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق آپریشن ڈی جی پیمرا کی ہدایت پرڈ پٹی جی ایم نثارپنہور،اسسٹنٹ جی ایم سرفرازتگڑ کی سربراہی میں پیمرا حیدرآباد کی ٹیم نے کیا جبکہ کارروائی کیلئے سرچ وارنٹ جوڈیشل مجسٹریٹ عمرکوٹ کی جانب سے جاری کیے گئے۔کارروائی کے دوران غیر قانونی کیبل نیٹ ورک کومکمل طور پر بند کر دیا گیاہے جبکہ عمر کوٹ پولیس سٹیشن میں مقدمہ بھی درج کر لیا گیاہے ۔کارروائی میں 48 ریسیورز، 30 ماڈولیٹرز ، 3 ڈش انٹینا،ایک ٹرانسمیٹرقبضے میں لیا گیا۔کارروائی کے دوران 2 ریک،ایک ایل سی ڈی اور2اسٹیبلائزر بھی قبضے میں لیے گئے ۔

مزید :

حیدرآباد -