عمر کوٹ میں غیرقانونی کیبل نیٹ ورک کے خلاف پیمرا کی کارروائی،مقدمہ درج کرلیاگیا

عمر کوٹ میں غیرقانونی کیبل نیٹ ورک کے خلاف پیمرا کی کارروائی،مقدمہ درج ...
عمر کوٹ میں غیرقانونی کیبل نیٹ ورک کے خلاف پیمرا کی کارروائی،مقدمہ درج کرلیاگیا

  

حیدرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) حیدر آباد کے علاقے عمرکوٹ میں غیرقانونی کیبل نیٹ ورک کے خلاف پیمرا کی جانب سے کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں کیبل نیٹ ورک پکڑا گیا جبکہ48 ریسیورز ،30 ماڈولیٹرز،3 ڈش انٹینا،ایک ٹرانسمیٹرقبضے میں لیا ہے۔

شراب پینے والوں کو موت کی سزاہونی چاہیے ،چرس درویشی نشہ ہے لیکن یہ بھی نہیں ہونا چاہیے:شاہی سید

تفصیلات کے مطابق کارروائی میں غیرقانونی کیبل نیٹ ورک مکمل بندکرکے عمرکوٹ سٹی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔پیمرا نے کارروائی ڈپٹی جی ایم نثار پنہوراوراسسٹنٹ جی ایم سرفرازتگڑ کی سربراہی میں کی ۔غیر قانونی کیبل نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کے لیے سرچ وارنٹ جوڈیشل مجسٹریٹ عمرکوٹ کی جانب سے جاری کیے گئے جبکہ ڈی جی پیمرا کی ہدایت پر پیمرا حیدرآباد کی ٹیم نے آپریشن کیا۔

مزید : حیدرآباد