عمران خان سپریم کورٹ میں ملک کے ہر شہری کا مقدمہ لڑ رہے ہیں:فواد چودھری

عمران خان سپریم کورٹ میں ملک کے ہر شہری کا مقدمہ لڑ رہے ہیں:فواد چودھری
عمران خان سپریم کورٹ میں ملک کے ہر شہری کا مقدمہ لڑ رہے ہیں:فواد چودھری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان تحریک انصاف فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان سپریم کورٹ میں اپنا ذاتی مقدمہ نہیں لڑرہے بلکہ وہ شہری کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔

حیدرآباد ، پیمرا نے رات گئے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کیبل نیٹ ورک پکڑ لیا

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میری سمجھ سے یہ بات باہر ہے کہ جس عمر میں شناختی کارڈ بنتے ہیں اس عمر میں شریف خاندان کے بچے کروڑوں کے مالک بن جاتے ہیں اور غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والے بچارے نوکریوں کیلئے دھکے کھاتے رہتے ہیں۔فواد چودھری نے کہا کہ حسن نواز کا انٹرویو کے دوران کہناتھا کہ وہ زیر تعلیم ہیں لیکن کچھ ہی عرصہ گزرنے کے بعد وہ اربوں روپے کے مالک بن گئے ہیں جبکہ ایسے بیانات دے کر قوم کیساتھ مذاق کیا جارہا ہے۔

مزید : اسلام آباد