ترکی میں بازیاب کروائے جانے والے چھ پاکستانیوں میں سے دو آج رات وطن واپس روانہ کر دیے جائیں گے:دفتر خارجہ

ترکی میں بازیاب کروائے جانے والے چھ پاکستانیوں میں سے دو آج رات وطن واپس ...
ترکی میں بازیاب کروائے جانے والے چھ پاکستانیوں میں سے دو آج رات وطن واپس روانہ کر دیے جائیں گے:دفتر خارجہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ ترکی میں بازیاب کروائے جانے والے چھ پاکستانیوں میں سے دو آج رات وطن واپس روانہ کر دیے جائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہناتھا کہ بازیاب ہونے والے اشفاق اور فضل امین آج رات وطن واپس روانہ کر دیئے جائیں گے جبکہ باقی چار پاکستانیوں کو بھی جلد وطن واپس بھجوایا دیا جائے گا ،باقی بازیاب ہونیوالے 4 افراد کی واپسی کیلئے کاغذی کارروائی جاری ہے،استنبول میں قونصل خانہ،انقرہ میں سفارتخانہ بازیاب افراد سے رابطے میں ہے۔

مزید : اسلام آباد