وادی نیلم میں کنٹرول لائن پر کھلونا بم پھٹنے سے چار بچے شدیدزخمی
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وادی نیلم میں کنٹرول لائن پر کھلونا بم پھٹنے کے باعث چار بچے شدید زخمی ہو گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کاکہناہے کہ وادی نیلم میں کھلونا بم پھٹنے سے زخمی ہونے والے چاروں بچوں کو اعلاج کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ،پولیس کاکہناہے کہ بھارتی افواج نے بڑی تعداد میں کنٹرول لائن کے قریب کھلونا بم پھینک رکھے ہیں ،کنٹرول لائن پر کھلونا بم پھٹنے کا یہ چوتھا واقعہ ہے ۔