سب جانتے ہیں الیکشن سر پر ہیں،تیاری کیساتھ مقابلہ کریں گے:جہانگیر ترین

سب جانتے ہیں الیکشن سر پر ہیں،تیاری کیساتھ مقابلہ کریں گے:جہانگیر ترین
سب جانتے ہیں الیکشن سر پر ہیں،تیاری کیساتھ مقابلہ کریں گے:جہانگیر ترین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) رہنما تحریک انصاف جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ عوام جانتے ہیں الیکشن ہونیوالے ہیں۔ کارکنان تیاری کرلیں اس بار پوری تیاری کیساتھ الیکشن لڑیں گے۔

وادی نیلم میں کنٹرول لائن پر کھلونا بم پھٹنے سے چار بچے شدیدزخمی 

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے آج سے الیکشن کی تیاری شروع کردی ہے اور تمام اضلاع میں تنظیم سازی کی جارہی ہے۔تحریک انصاف الیکشن لڑنے کی سائنس کو سمجھ چکی ہے جبکہ 2013میں ہوم ورک کے بغیر ٹکٹ دئیے گئے تھے مگر اس بار تمام فیصلے منظم طریقے سے کریں گے۔انہوں نے کہا کہ حلقے میں محنت کرنیوالوں کو ہی ٹکٹ دیاجائے گا۔
پانامہ کیس پر سوال کا جواب دیتے ہوئے جہانگیر ترین نے موقف اختیار کیاکہ نواز شریف پانامہ میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں اور تمام ثبوت عدالت میں پیش کئے جا چکے ہیں لیکن پھر بھی وہ اپنا جرم تسلیم کرنے سے انکاری ہیں۔ہم نے جس طریقے حکومت کیخلاف ثبوت اکٹھے کئے ہیں ، حکومت اس بات کا تصور بھی نہیں کر سکتی۔

مزید :

اسلام آباد -