پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، اندرون ملک سروس کیلئے جدید طیاروں کیساتھ نئی ایئرلائن آگئی

پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، اندرون ملک سروس کیلئے جدید طیاروں کیساتھ نئی ...
پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، اندرون ملک سروس کیلئے جدید طیاروں کیساتھ نئی ایئرلائن آگئی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں طیاروں سے متعلق مسافروں میں عمومی طورپر خدشات پائے جاتے ہیں یا پھر ایئرلائنز کے اوقات سمیت کارکردگی پر سوالات اٹھائے دکھائی دیتے ہیں لیکن اب ’سرینہ ایئر‘ آئندہ چند دنوں میں پاکستان میں سروس شروع کرنے جارہی ہے جس کے پاس بوئنگ 737-800جدید طیارے ہیں ، کمپنی نے اپنے فضائی سفر سے متعلق اعلان کیاہے کہ پہلے دو سال تک پاکستان میں اس کا فضائی آپریشن صرف اندرون ملک ہوگا کیونکہ یہ انٹرنیشنل آپریشن کی خواہشمند ایئرلائنز کے لیے سول ایوی ایشن کی شرط ہے ۔

ایئرپورٹس

سرینہ ایئرپاکستان کے سات ایئرپورٹس سے اپنی فضائی خدمات فراہم کرے گی جن میں اسلام آباد، لاہور، کراچی، فیصل آباد، سکردو، پشاور اور کوئٹہ شامل ہیں۔

اسی طرح ایئرلائن کچھ ایسی سہولیات بھی فراہم کررہی ہے جواسے دوسری ایئرلائنز سے ممتاز بنارہی ہیں،ہرروزکے مینو میں مختلف کھانے شامل ہیں ۔ایئرلائن کی ویب سائٹ کے مطابق ہم سمجھتے ہیں ، اس کی اہمیت نہیں کہ پہلی مرتبہ پیش کیاجانیوالے کھانا کتنااچھا تھا لیکن اگلی مرتبہ بھی ویسا ہی ذائقہ پیش نہیں کرناچاہتے، ہرمرتبہ پہلے سے بہتر مینو کیساتھ مسافروں کو سرپرائزدیناچاہتے ہیں، اسی طرح کئی دیگرایئرلائنز کے برعکس اندرون ملک پروازکے دوران بھی مسافروں کو مکمل کھانا فراہم کیاجائے گا۔

ایڈوانس بکنگ

ایڈوانس بکنگ کرواکر مسافرکسی بھی ایئرپورٹ کے لیے مخصوص دن میں اپنی نشست ریزروکرواسکتے ہیں اور ایڈوانس بکنگ کے دوران مرضی کی نشست کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

کھلی نشستیںاور بوئنگ سے تربیت یافتہ عملہ

عمومی طورپر طیاروں میںٹانگوں کیلئے جگہ کی کمی کی شکایت کی جاتی ہے لیکن سرینہ ایئریہ مشکل بھی حل کرنے جارہی ہے اور خاطرخواہ جگہ موجود ہے ۔ دوسری طرف سرینہ ایئرکے کاک پٹ کریوکی خود بوئنگ نے تربیت کی اور بہترین انتخاب کیاگیا۔

خصوصی بچت پیکج

کوئی بھی مسافراپنے خاندان کے پانچ یا اس سے زیادہ مسافروں کیساتھ خصوصی بچت آفر سے فائدہ اٹھاسکتاہے ۔ اس کے علاوہ آپ اگر دو سے 11سال عمر کے اپنے بچوں کے ساتھ بھی محوسفر ہیں تو بھی خصوصی بچت پیکج سے مستفید ہوسکتے ہیں لیکن معصوم بچوں کا سفر مفت ہے جبکہ کرائے بھی دیگر ایئرلائنز کی نسبت کم ہوں گے ۔

کارگو

اگرآپ فضائی سفر کرتے رہے ہیں تو آپ کو علم ہوگا کہ کارگوکا بھی وزن ہوتاہے لیکن اب سرینہ ایئرنے مسافروں کو 32کلوگرام سے زائد دو بیگ لانے کی اجازت دیتی ہے جبکہ اس سے قبل اندرون ملک پروازوں کیلئے سامان کی حد20کلوگرام ہے ۔

مزید : بزنس