حکومت کا چلنا مشکل کردیں گے،پی پی جو تحریک چلاتی ہے اسے منطقی انجام تک بھی پہنچاتی ہے:قمر زمان قائرہ

حکومت کا چلنا مشکل کردیں گے،پی پی جو تحریک چلاتی ہے اسے منطقی انجام تک بھی ...
حکومت کا چلنا مشکل کردیں گے،پی پی جو تحریک چلاتی ہے اسے منطقی انجام تک بھی پہنچاتی ہے:قمر زمان قائرہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءقمر زمان قائرہ نے کہا ہے کہ ہم حکومت کا چلنا اب مشکل کردیں گے،پیپلز پارٹی جو تحریک چلاتی ہے اسے منطقی انجام تک بھی پہنچاتی ہے۔

ترکی میں بازیاب کروائے جانے والے چھ پاکستانیوں میں سے دو آج رات وطن واپس روانہ کر دیے جائیں گے:دفتر خارجہ

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اس تحریک کو اب پورے پاکستان میں چلائے گی۔سربراہ پی ٹی آئی عمران خان سپریم کورٹ میں جانے کے بجائے ہمارے بل کو مظبوط کرتے ،انہیں الیکشن میں دھاندلی پر ہمارے ساتھ چلنا چاہیے تھا۔خان صاحب کو پہلے بھی کہاتھا کہ ہمارے ساتھ شامل ہوجائیں،شایدانہیں اب انصاف مل جائے۔ان کا کہنا تھا کہ نیب کو 16سال میں 3لاکھ سے زائد شکایات موصو ل ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ والے پیارے ہیں،ان کو کئی رعایتیں حاصل ہیں۔پیپلز پارٹی کاوزیر اعظم ہوتا توپاناماکیس میں پھانسی لگ چکاہوتا،ہمیں عدالتوں سے انصاف نہیں ملتا۔جب تک اپوزیشن ایک نہیں ہوگی،حکومت دباومیں نہیں آئے گی،بلاول بھٹوزرداری اپوزیشن لیڈرہوں یانہ ہوں،وہ سیاسی لیڈرہیں۔

مزید : اسلام آباد