اورنگی ٹاون میں پولیس مقابلہ ، ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)اورنگی ٹاون میں پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
وادی نیلم میں کنٹرول لائن پر کھلونا بم پھٹنے سے چار بچے شدیدزخمی
تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاون میں پولیس معمول کی گشت پر معمور تھی کہ اسی دوران ڈاکو نے پولیس پر فائرنگ کردی۔فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔پولیس کی بھرپور جوابی فائرنگ سے ایک گولی ڈاکو جا لگی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔اہلکاروں نے ڈاکو سے اسلحہ برآمد کر کے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا ہے جہاں اس کا علاج معالجہ جاری ہے۔
تاہم پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں تمام اہلکار محفوظ رہے ہیں جبکہ ملزم کیخلاف پولیس مقابلے کا مقدمہ درج کرلیاگیا ہے اور ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد زیر حراست ڈاکو سے تفتیش کا عمل مکمل کیا جائے گا۔