پاکستانی تاریخ کی مہنگی ترین نمبرپلیٹ بیچ دی گئی

پاکستانی تاریخ کی مہنگی ترین نمبرپلیٹ بیچ دی گئی
پاکستانی تاریخ کی مہنگی ترین نمبرپلیٹ بیچ دی گئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) عمومی طورپر مہنگی ترین گاڑیوں اور پھراسی لحاظ سے ان کی مہنگی ترین نمبرپلیٹوں کی خریداری کے لیے عرب شہری شہرت رکھتے ہیں جو لندن چھٹیاں گزارنے بھی اپنی گاڑیاں ساتھ لے جاتے ہیں لیکن اب پاکستانی شہری بھی اس فہرست میں شامل ہوگئے ہیں اور پہلی مرتبہ پاکستانی تاریخ کی مہنگی ترین نمبر پلیٹ بک گئی ، ایکسائزاینڈٹیکسیشن لاہور کی نمبرپلیٹ ’1‘ نمبر سات لاکھ دس ہزار روپے میں فروخت ہوئی ۔

تفصیلات کے مطابق 2017ءکے گولڈن نمبرز کی گزشتہ دنوں نیلامی ہوئی جس دوران سب سے مہنگی نمبر پلیٹ سات لاکھ دس ہزار روپے میں بکی اور یہ اب تک کی ایکسائزاینڈٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کی سب سے مہنگی نیلامی تھی ۔

دیگر نمبروں کی تفصیلات کچھ اس طرح تھیں

نمبر’5‘ دولاکھ نو ے ہزار روپے میں فروخت ہوا

نمبر’786‘ دولاکھ تیس ہزار روپے میں فروخت ہواجبکہ نمبر ’3‘ دولاکھ دس ہزار، نمبر’7‘ ایک لاکھ نوے ہزار، نمبر’4‘ایک لاکھ اسی ہزار، نمبر’8‘ایک لاکھ 65ہزار، نمبر’2‘ایک لاکھ بیس ہزار، نمبر’6‘ایک لاکھ تیس ہزار اورنمبر’10‘بھی ایک لاکھ تیس ہزارروپے میں نیلام ہوا۔

مزید : بزنس