شہر قائد میں بارش ، 250 سے زائد فیڈرز ٹرپ ہونے کے باعث اکثر علاقے تاریکی میں ڈوب گئے

شہر قائد میں بارش ، 250 سے زائد فیڈرز ٹرپ ہونے کے باعث اکثر علاقے تاریکی میں ...
شہر قائد میں بارش ، 250 سے زائد فیڈرز ٹرپ ہونے کے باعث اکثر علاقے تاریکی میں ڈوب گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں باران رحمت شہریوں کیلئے باعث زحمت بن گئی اور شہر کے اکثر علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔
کراچی میں شام کے وقت بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا لیکن ساتھ ہی شہر کے مختلف علاقوں میں 250 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے۔بارش کے بعد فیڈرز ٹرپ ہونے کے باعث مختلف علاقے تاریکی میں ڈوب گئے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فیڈرز ٹرپ ہونے کے باعث گلشن اقبال، لیاقت آباد، پی آئی بی کالونی، جمشید روڈ ، محمود آباد، کورنگی اور قیوم آباد میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

مزید :

کراچی -