آپ کو معروف ترین ریسلر ہلک ہوگن تو یاد ہوں گے ؟ لیکن اب یہ کیا کر رہے ہیں؟ انتہائی حیران کن خبر آگئی

آپ کو معروف ترین ریسلر ہلک ہوگن تو یاد ہوں گے ؟ لیکن اب یہ کیا کر رہے ہیں؟ ...
 آپ کو معروف ترین ریسلر ہلک ہوگن تو یاد ہوں گے ؟ لیکن اب یہ کیا کر رہے ہیں؟ انتہائی حیران کن خبر آگئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نیویارک (نیوز ڈیسک) ریسلنگ کی دنیا کے عظیم سپر سٹار ہلک ہوگن کی 2015 میں ریسلنگ کی دنیا سے رخصتی نے ان کے پرستاروں کو بے حد رنجیدہ کر دیا ، لیکن ان دکھی پرستاروں کیلئے خوشخبری ہے کہ ان کا سپر سٹار ایک بار پھر واپس آنے کو ہے۔ 

اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کے سربراہ کی صاحب زادی سٹیفنی میک موہن نے ایک حالیہ پریس کانفرنس کے دوران ہلک ہوگن کی واپسی کا اشارہ دے کر دنیا بھر میں ان کے پرستاروں کو نئی امید دلا دی ہے۔ سٹیفنی نے ہلک ہوگن کو خراج ِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ”12 بار ورلڈ چیمپی¿ن بننے والا یہ سٹار ہمارے لیے کئی دہائیوں تک جوش و ولولے کی علامت رہا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ ہم جلد ہی ان کی واپسی دیکھیں گے۔ “

یاد رہے کہ ہلک ہوگن کو 2015 میں ان کی ایک متنازع ویڈیو سامنے آنے پر ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ سے نکال دیا گیا تھا۔ اس ویڈیو میں وہ انتہائی متنازع فحش حرکات کرتے اور نسل پرستانہ جملے ادا کرتے ہوئے پائے گئے تھے ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس