وزیراعظم کا کھاد پر سبسڈی جاری رکھنے کا حکم

وزیراعظم کا کھاد پر سبسڈی جاری رکھنے کا حکم
وزیراعظم کا کھاد پر سبسڈی جاری رکھنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم نوازشریف نےکسانوں کو بڑی خوشخبر ی سناتے ہوئے کھاد پر سبسڈی جاری رکھنے کا حکم جاری کر دیاہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ کسان پاکستانی معیشت کا اہم حصہ ہیں، کھاد پر سبسڈی جاری رہنی چاہیے تاکہ اہم فصلوں کے اہداف حاصل ہوسکیں،زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ،مجموعی ترقی کی شرح بڑھانے کیلئے کسانوں کو سہولتیں فراہم کرنا ضروری ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھاد پر سبسڈی کیلئے 28ارب روپے مختص کیے گئے تھے جو کہ خرچ ہو چکے تھے لیکن وزیراعظم نوازشریف نے کھاد پر سبسڈی جاری رکھنے کا حکم جاری کر دیا ہے ۔وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر یہ سبسڈی دے رہی تھیں۔

مزیدپڑھیں:’جانور ہوا خارج نہیں کرتے!‘ سائنسدانوں نے ایسی تحقیق شروع کردی کہ ہنگامہ برپاہوگیا

مزید :

قومی -اہم خبریں -