شاہ فیصل کالونی میں پولیس کا چھاپہ، وال چاکنگ کا ملزم گرفتار ،اسلحہ برآمد

شاہ فیصل کالونی میں پولیس کا چھاپہ، وال چاکنگ کا ملزم گرفتار ،اسلحہ برآمد
شاہ فیصل کالونی میں پولیس کا چھاپہ، وال چاکنگ کا ملزم گرفتار ،اسلحہ برآمد

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) شاہ فیصل کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے اسلحہ بر آمد کرکے وال چاکنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

اورنگی ٹاون میں پولیس مقابلہ ، ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں پولیس نے چھاپہ مارکارروائی کے دوران جس ملزم کو گرفتار کیا ہے ، ابتدائی تحقیقات میں اس نے انکشاف کیا ہے کہ اس کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے اور ایم کیو ایم کیلئے وال چاکنگ بھی کرتا ہے۔جبکہ پولیس نے زیر حراست ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

مزید : کراچی