21ایڈیشنل سیشن ججوں کو سیشن جج کے عہدہ پر ترقی دے دی گئی ،دو سابق جج بحال
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ نے 21ایڈیشنل سیشن ججوں کو سیشن ججوں کے عہدہ پر ترقی دے دی ہے جبکہ 2سابق ججوں کو ان کے عہدوں پر بحال کردیا ہے ۔
یہ فیصلے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ کی سربراہی میں ہونے والے ایڈمنسٹریشن کمیٹی کے اجلاس میں کئے گئے جن ایڈیشنل سیشن ججوں کو سیشن جج کے عہدہ پر ترقی دی گئی ہے ،ان میں ارشد محمود، نذر حسین ، محمد سلیم ، جزیلہ اسلم ، عبدالرحمن ، عابد رضوان عابد، خالد محمود بھٹی، امجد اقبال رانجھا، محمد اکرم شیخ، ملک شبیر احمد ،شاکر حسن ، جاوید الحسن چشتی ،بخت فخر بہزاد ،محمد اکرم ،وسیم الرحمن خان خاکوانی ،محمد یار گوندل ،امجد نذیر چودھری ، محمد اصغر خان ،محمد شبیر ،عتیق الرحمن اور سید داور ظفر علی شامل ہیں ۔عدالت عالیہ کی انتظامی کمیٹی نے جن دو سابق ججوں کو ان کے عہدوں پر بحال کیا ہے ان میں ایڈیشنل سیشن جج محمد حسین اور سول جج حسن اکمل قریشی شامل ہیں ۔