مرنے والے سرکاری افسر کے تابوت میں لاکھوں روپے بھر کر اسے دفنا دیا گیا، تابوت کو نوٹوں سے کیوں بھرا ؟ بیوی نے ایسی وجہ بتا دی کہ جان کر آپ کی بھی ہنسی نہ رُکے

مرنے والے سرکاری افسر کے تابوت میں لاکھوں روپے بھر کر اسے دفنا دیا گیا، تابوت ...
مرنے والے سرکاری افسر کے تابوت میں لاکھوں روپے بھر کر اسے دفنا دیا گیا، تابوت کو نوٹوں سے کیوں بھرا ؟ بیوی نے ایسی وجہ بتا دی کہ جان کر آپ کی بھی ہنسی نہ رُکے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کمپالا (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے کاموں کے لئے رشوت کا استعمال آپ نے ضرور دیکھا ہو گا، لیکن افریقی ملک یوگنڈا کے ایک سرکاری افسر نے تو کمال ہی کر دیا، مرنے سے قبل بیوی کو وصیت کر گیا کہ اس کی لاش کے ساتھ تابوت میں ہزاروں ڈالر کے نوٹ بھی رکھ دیئے جائیں تاکہ حساب کتاب کے وقت کام آئیں۔ 

ویب سائٹ Wwwnکی رپورٹ کے مطابق چارلس اوبانگ نامی شخص یوگنڈا کی وزارتِ خدماتِ عامہ میں سینئر افسر تھا۔ موت سے کچھ عرصہ قبل اس نے اپنی اہلیہ کو وصیت کی کہ اسے دفنانے سے قبل تابوت میں 55 ہزار ڈالر (تقریباً 55لاکھ پاکستانی روپے ) کی رقم ضرور رکھی جائے۔ مزید احتیاط کرتے ہوئے اس نے اپنی بہن اور بھائی کو بھی نصیحت کر دی کہ وہ یقینی بنائیں کہ اس کی اہلیہ تابوت میں رقم ضرور رکھے۔

مزیدپڑھیں:نوجوان لڑکی جیل میں قیدی سے ملاقات کے لئے سوٹ کیس اٹھالائی، واپسی پر پولیس والوں نے کھول کر دیکھا تو ایسی چیز برآمد کہ سب کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں، کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا کہ۔۔۔
چند دن قبل چارلس اوبانگ کی موت ہو گئی اور اس گھر والوں نے وصیت پر عمل کرتے ہوئے پورے 55 لاکھ روپے تابوت میں ڈال کر اسے دفنایا۔ مقامی میڈیا میں اس واقعہ کی خبر سامنے آتے ہی پورے ملک میں پھیل گئی اور اب ملک سے باہر بھی اس کا خوب چرچہ ہو رہا ہے۔
چارلس اوبانگ کے کچھ دوستوں سے جب پوچھا گیا تو ملازمت کے دوران وہ رشوت خوری کے بارے میں کیسے خیالات رکھتے تھے تو دوستوں نے اس بارے میں بات کرنے سے انکار کر دیا۔ یہ بھی واضح نہیں ہو سکا کہ چارلس اوبانگ کیونکر یقین تھا کہ ہزارو ں ڈالر موجود ہونگے تو اس کے گناہوں کی معافی ہو جائے گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -