ہائی کورٹ :کینال روڈ توسیع منصوبہ،درختوں کو کاٹنے کے خلاف درخواست پر ڈی جی پی ایچ اے سے جواب طلب

ہائی کورٹ :کینال روڈ توسیع منصوبہ،درختوں کو کاٹنے کے خلاف درخواست پر ڈی جی پی ...
ہائی کورٹ :کینال روڈ توسیع منصوبہ،درختوں کو کاٹنے کے خلاف درخواست پر ڈی جی پی ایچ اے سے جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے کینال روڈ کے توسیع کے لئے درختوں کی کاٹنے کے خلاف دائردرخواست پر ڈی جی پی ایچ اے وغیرہ کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

درخواست گزارشیراز ذکا ءایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت نے کینال روڈ پر ڈاکٹرز ہسپتال سے ٹھوکر نیاز بیگ تک توسیع کا منصوبہ بنایا ہے۔ درخواست گزار وکیل کے مطابق کینال روڈ کی توسیع سے درختوں کی کٹائی کی جا رہی ہے، جو ماحول کیلئے نقصان دہ ہے۔یوں ٹھوکر سے کھیرے پل تک کینال روڈ کے توسیعی منصوبے کی آڑ میں درختوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کاٹے جانے والے بعض درخت تاریخی حیثیت رکھتے تھے،ان کا کہنا تھا کہ سگنل فری،اورنج ٹرین اور کینال روڈ توسیعی منصوبے کے لئے اب تک 1500سے زائد درخت کاٹے جا چکے ہیں جس کی وجہ سے لاہور میں ماحولیاتی آلودگی سنگین مسئلہ بن چکا ہے۔پلاننگ انڈ ڈویلپمنٹ اور محکمہ ماحولیات کے افسران نے عدالت کو آگاہ کیا کہ درختوں کی کٹائی یا منتقلی ان کے محکموں کا دائرہ اختیار نہیں۔ جس پر فاضل عدالت نے ڈی جی پی ایچ اے سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے مزید سماعت4ہفتوں تک کے لئے ملتوی کر دی ۔

مزید :

لاہور -