پارکنگ فیس کے نام پر لوٹ مار ،ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت ،ڈی سی اولاہوراور سیکرٹری قانون سے جواب طلب کرلیا

پارکنگ فیس کے نام پر لوٹ مار ،ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت ،ڈی سی اولاہوراور ...
پارکنگ فیس کے نام پر لوٹ مار ،ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت ،ڈی سی اولاہوراور سیکرٹری قانون سے جواب طلب کرلیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(نامہ نگار خصوصی )چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے ای پارکنگ لوکل گورنمنٹ آرڈننس کی خلاف ورزی پر حکومت پنجاب ، ڈی سی اولاہوراور سیکرٹری قانون پنجاب سمیت دیگر مدعاعلیہان کو 16جنوری کے لئے نوٹس جاری کر دئیے ہیں ۔

درخواست گزار طاہرہ کلیم کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ ای پارکنگ پر سٹی گورنمنٹ کی جانب سے شہر میں 20اور 30 روپے کی رسید دی جاتی ہے۔ رسید پر لکھا ہوا ہے کہ گاڑی چور ی ہونے کی ذمہ داری مالک کی ہو گی جو کہ غیر قا نونی ہے۔ اگر گاڑی اپنی ذمہ داری پر کھڑی کرنی ہے تو لوکل گورنمنٹ بھتہ کیو ں وصول کر رہی ہے۔ ڈی سی او لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2001 ءکے سیکشن 116 کی آڑمیںبھتہ وصولی کر رہے ہیںجس پر فاضل عدالت نے درخواست باقاعدہ سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے پنجاب حکومت ،ڈی سی اولاہوراورسیکرٹری قانون پنجاب سمیت مدعاعلیہان کونوٹس جاری کر تے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔

مزید : لاہور