ایک کنال کی کوٹھی کی مالک ہونے کے باوجود ،کوپر روڈ کالج کی خاتون پروفیسر دربدر ،عدالت نے رپورٹ طلب کرلی

ایک کنال کی کوٹھی کی مالک ہونے کے باوجود ،کوپر روڈ کالج کی خاتون پروفیسر ...
ایک کنال کی کوٹھی کی مالک ہونے کے باوجود ،کوپر روڈ کالج کی خاتون پروفیسر دربدر ،عدالت نے رپورٹ طلب کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ایک کنال کی کوٹھی پر قبضہ کا معاملہ،گورنمنٹ کالج کوپرروڈ کی پروفیسر مس گویتا22سال سے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پرمجبور ،ایڈیشنل جج نے پروفیسر کو ہراساں کرنے پر پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج واجدمنہاس کی عدالت میں گلشن راوی کی رہائشی اور گورنمنٹ کالج کوپرروڈ کی پروفیسر مس گویٹا نے ثاقب نامی شخص کی طرف سے مبینہ طور پر ہراساں کرنے پرعدالت میں دائر ہراساں کرنے کی درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ اس کی ایک کنال کی کوٹھی گلشن راوی میںواقع ہے جس کی مالیت 8کروڑ روپے ہے ،اس کوٹھی پر ثاقب نامی شخص نے مبینہ طور پر قبضہ کررکھا ہے جس کے خلاف اس نے سول کورٹ میں دعوے دائر کررکھا ہے۔عدالت کو بتایا گیا کہ اس کو کیس واپس نہ لینے پر ہراساں کیا جا رہا ہے مختلف کیسوں میں الجھایا جا رہا ہے تاکہ میں عدالت میں ان کے خلاف دائر کیس کی پیروی نہ کروں عدالت سے استدعا ہے کہ اس کے خلاف جو درخواست دی گئی ہے اس کو خارج کیا جائے جس پرعدالت نے آئندہ سماعت پررپورٹ طلب کرلی ہے۔

مزید :

لاہور -