راحیل شریف اگلے ہفتے ورلڈ اکنامک فورم کے تین اجلاسوں سے خطاب کریں گے

راحیل شریف اگلے ہفتے ورلڈ اکنامک فورم کے تین اجلاسوں سے خطاب کریں گے
راحیل شریف اگلے ہفتے ورلڈ اکنامک فورم کے تین اجلاسوں سے خطاب کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف اگلے ہفتے ہونے والے ورلڈ اکنامک فورم کے تین اجلاسوں سے خطاب کریں گے اور سی پیک کے ترقیاتی مواقع اور دہشتگردی کے خلاف عالمی ایجنڈے کو درپیش سیکیورٹی مسائل پرروشنی ڈالیں گے۔
سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف سعودی عرب کے دورے سے واپس آچکے ہیں اور اب ان کے اگلے دورے کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق وہ 17 سے 20 جنوری تک ہونے والے ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کریں گے اور اس کے تین اجلاسوں سے خطاب کریں گے۔

مے فیئر فلیٹس کے حوالے سے بی بی سی ایسی دستاویزات سامنے لے آیا کہ دیکھ کر ہی حکمرانوں کی نیندیں اڑ جائیں گی

یہ اجلاس سوئٹزر لینڈ کے شہرڈیوس میں ہوگا جہاں سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف سی پیک کے ترقیاتی مواقعوں پر روشنی ڈالیں گے جبکہ سکیورٹی مسائل پر بھی خطاب کریں گے۔ وہ گلوبل سیکیورٹی اجلاس میں ڈیجیٹل دور میں دہشتگردی اور محفوظ مستقبل، دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی جنگ میں سکیورٹی کی صورتحال اور دہشتگردی کے خلاف عالمی ایجنڈے کو درپیش سیکیورٹی مسائل پر بھی خطاب کریں گے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -