”مسز کلنٹن جہنم جیسی قصوروار ہیں“ڈونلڈ ٹرمپ نے توپوں کا رخ ہیلری کلنٹن کی جانب موڑ دیا

”مسز کلنٹن جہنم جیسی قصوروار ہیں“ڈونلڈ ٹرمپ نے توپوں کا رخ ہیلری کلنٹن کی ...
”مسز کلنٹن جہنم جیسی قصوروار ہیں“ڈونلڈ ٹرمپ نے توپوں کا رخ ہیلری کلنٹن کی جانب موڑ دیا

  

نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسز کلنٹن جہنم جیسی قصوروار ہیں،امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخاب کے دوران ایف بی آئی کی کارروائی کے خلاف تحقیقات شروع ہونے پر توپوں کا رخ ہیلری کلنٹن کی جانب موڑ دیا ہے۔

امریکہ کے تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی اور محکمہ انصاف کو ہلیری کلنٹن کے ذاتی ای میل سرور کے حوالے سے سوالات کا سامنا ہے'ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومے کی جانب سے انتخاب سے 11 روز قبل تحقیقات دوبارہ شروع کرنے کے فیصلے نے انتخابی دوڑ میں خلل ڈال دیا تھا۔

افغان خفیہ ایجنسی کے سابق ڈپٹی چیف کی سربراہی میں بلوائیوں نے پاکستانی سفارتخانے پر دھاوا بول دیا

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اقتدار سنبھالنے سے صرف ایک ہفتے قبل ہی مختلف موضوعات پر ٹویٹس کر رہے ہیں' ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹوئٹس میں کہا ہے کہ   ایف بی آئی سے معذرت کے ساتھ ہلیری کلنٹن کے لوگ کس بات پر شکایت کر رہے ہیں، ان معلومات کی بنیاد پر انھیں ہلیری کلنٹن کو انتخاب لڑنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے تھی،مسز کلنٹن جہنم جیسی قصوروار ہیں۔

 انہوں نے کہا ہے کہ وہ ہلیری کے ساتھ بہت اچھے تھے، وہ اس لیے ہاریں کیونکہ انھوں غلط ریاستوں میں مہم چلائی۔ کوئی گرم جوشی نہیں!

اس سے قبل امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وعدہ کیا ہے کہ وہ نوے دن کے اندراندر امریکی انتخاب کے دوران روس پر ہیکنگ کرنے کے الزامات سے متعلق ایک رپورٹ جاری کریں گے۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغامات میں انھوں نے ہیکنگ کے دعووں کوقابلِ نفرت سیاسی کارندوں کی جانب سے بنائے جانے والے حقائق کہا ہے۔

یاد رہے کہ امریکی انٹیلیجنس ایجنسیوں نے روس پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے امریکہ کے صدارتی انتخاب میں ہیکنگ کے ذریعے مداخلت کی تھی، نومنتخب صدر کی حیثیت سے بدھ کو کی جانے والی اپنی پہلی پریس کانفرنس میں کہاتھا کہ امریکی خفیہ ادارے کے سربراہ نے انھیں کہا ہے کہ ان خبروں کی تردید کریں کہ روسی انٹیلی جنس کے پاس ان کے بارے میں قابل اعتراض مواد موجود ہے۔

مزید : بین الاقوامی