پاکستان کا ماحول سرمایہ کاری کیلئے مفید ہے ،عمان کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کریں:سرتاج عزیز

پاکستان کا ماحول سرمایہ کاری کیلئے مفید ہے ،عمان کے سرمایہ کار پاکستان میں ...
پاکستان کا ماحول سرمایہ کاری کیلئے مفید ہے ،عمان کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کریں:سرتاج عزیز

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہاہے کہ پاکستان کا ماحول سرمایہ کاری کیلئے مفید ہے ،عمان کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کریں ۔

مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے عمان کے وفد سے ملاقات کی جس میں مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے سلطان قابوس کی قیادت کو سراہا اور عمان کی جانب سے خطے کی سلامتی کی کوششوں کی تعریف۔مشیر خارجہ نے اس موقع پر ستمبر2016میں دورہ عمان سے متعلق یادداشتیں بھی شیئرکی۔

سرتاج عزیز کا کہناتھا کہ وفودکاتبادلہ برادرانہ اورقریبی تعلقات کا مظہر ہے ،مشیر خارجہ نے عمان کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا ماحول سرمایہ کاری کیلئے مفید ہے ،عمان کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کریں ۔

مزید : اسلام آباد