حکومت دہشت گردی کے خلاف ناکام ،فوری طور پر فوجی عدالتوں میں توسیع دی جائے :سینیٹر کامل علی آغا

حکومت دہشت گردی کے خلاف ناکام ،فوری طور پر فوجی عدالتوں میں توسیع دی جائے ...
حکومت دہشت گردی کے خلاف ناکام ،فوری طور پر فوجی عدالتوں میں توسیع دی جائے :سینیٹر کامل علی آغا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ق کے رہنما سینیٹرکامل علی آغانے کہاہے کہ دہشت گردی کے خلاف حکومت اپنی ذمہ داریاں اداکرنے میں ناکام رہی،ملک کاعدالتی نظام ڈیلیورنہیں کررہاتھا،بحالت مجبوری فوجی عدالتوں کے قیام کافیصلہ کیاگیا،حکومت فوجی عدالتوں میں فوری توسیع دے ۔

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے مسلم لیگ ق کے رہنماکامل علی آغانے کہاہے کہ پاکستان میں فوجی عدالتیں بلاجوازنہیں بنائی گئی تھیں ،ملک دہشت گردوں کی لپیٹ میں آچکاتھا،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں وقت درکارتھااورملک کاعدالتی نظام ڈیلیورنہیں کررہاتھا،بحالت مجبوری تمام سیاسی جماعتوں نے فوجی عدالتوں کے قیام کافیصلہ کیا۔انہوں نے کہاکہ فوجی عدالتوں نے اچھاکام کیااوردہشت گردی میں نمایاں کمی آئی ہے،حکومت کوفوجی عدالتوں میں فوری توسیع کرنی چاہئے ،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حکومت کی جانب سے کچھ نہیں کیاگیااورنہ ہی ملکی عدالتی نظام کومؤثربنایا۔

مزید : قومی