فوجی عدالتیں مستقل حل نہیں اور ان کی مدت میں توسیع بھی حکومت کی مجبوری نہیں:رانا ثناء اللہ

فوجی عدالتیں مستقل حل نہیں اور ان کی مدت میں توسیع بھی حکومت کی مجبوری ...
فوجی عدالتیں مستقل حل نہیں اور ان کی مدت میں توسیع بھی حکومت کی مجبوری نہیں:رانا ثناء اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرقانون پنجاب راناثناء اللہ نے کہاہے کہ فوجی عدالتیں مستقل حل نہیں اورفوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع بھی حکومت کی مجبوری نہیں ہے ۔

نجی ٹی وی چینل’’دنیا نیوز‘‘ کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ فوجی عدالتوں کے کام کرنے سے دہشت گردی کے واقعات میں کمی ہوئی ہے ،فوجی عدالتوں کے مخالف نہیں لیکن فوجی عدالتیں مسئلے کامستقل حل نہیں ۔انہوں نے کہاکہ فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع حکومت کی مجبوری نہیں ہے ،فوجی عدالتوں کے فیصلے انصاف پرمبنی ہیں ،مجرموں کوسزائیں مل رہی ہٰں ۔انہوں نے کہاکہ متنازعہ خبرکی مکمل تحقیقات ہونی چاہئے یہ خبرمیڈیاپرکس نے دی ؟پاک فوج کے اجلاس میں توکسی کوجانے کی اجازت نہیں ہوتی۔

مزید :

لاہور -