اسلام آباد، جھگیوں میں آگ لگ گئی، 2بچے جھلس کر جاں بحق

اسلام آباد، جھگیوں میں آگ لگ گئی، 2بچے جھلس کر جاں بحق
اسلام آباد، جھگیوں میں آگ لگ گئی، 2بچے جھلس کر جاں بحق

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد میں جھگیوں میں آگ لگنے سے 2بچے جھلس کر جاں بحق جبکہ 3شدید زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے سیکٹر ایف الیون میں واقع جھگیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی ۔ آگ کے باعث 5بچے شدید متاثر ہوئے جن میں سے 2بچے کچھ دیر زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچی جنہوں نے تھوڑی دیر کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پا نے کے بعد جاں بحق ہونے والے بچوں کی لاشوں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد پمز ہسپتال منتقل کردیا ۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : علاقائی /اسلام آباد