جنوبی کوریا کے ہسپتال میں حفظان صحت کے ناقص انتظامات کے باعث 4 نوازئیدہ بچے ہلاک

سیول(آئی این پی)جنوبی کوریا کے ایک ہسپتال میں حفظان صحت کے ناقص انتظامات کے باعث 4 نوازئیدہ بچے ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کے ایک ہسپتال میں حفظان صحت کے ناقص انتظامات کے باعث 4 نوازئیدہ بچوں کی ہلاکت انتہائی نگہداشت کے ایک یونٹ میں ہوئی۔ بتایا گیا ہے کہ غلفت برتنے پر اس ہسپتال کے عملے کے 5ارکان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ جنوبی کوریا میں اس طرح کے واقعات انتہائی کم رونما ہوتے ہیں کیونکہ یہ ملک طبی ٹیکنالوجی میں بہت ترقی یافتہ ہے اور وہاں علاج کرانے کی غرض سے ہر سال ہزاروں افراد جاتے ہیں۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...