بنگلہ دیشی پولیس نے3 مشتبہ عسکریت پسندوں کو گولی مار دی

ڈھاکہ (آئی این پی)بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکا میں پولیس نے3 مشتبہ عسکریت پسندوں کو گولی مار دی، فائرنگ کے تبادلے میں 2 سکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریپڈ ایکشن بٹالین نامی فورس کے سربراہ بینظیر احمد نے بتایا کہ اس واقعے میں سکیورٹی اہلکاروں نے ڈھاکا میں ایک عمارت میں موجود ان شدت پسندوں کا محاصرہ کر لیا تھا، اور یہ خونریزی اس محاصرے کے بعد شروع ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں ہوئی،فائرنگ کے باعث 3مشتبہ افراد ہلاک اور 2اہلکار زخمی بھی ہوئے۔واضح رہے کہ یہ جگہ ملکی وزیر اعظم شیخ حسینہ کے دفتر سے دور نہیں ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...