رشی کپور کا خاتون مداح کیساتھ سیلفی بنانے سے انکار، خاتون نے اداکار کے منہ پر ہی ایسی بات کہہ دی کہ رشی کپور بھڑک اٹھے کیونکہ۔۔۔ رشی کپور سیلفی بنانے پرخاتون مداح پر برس پڑے
ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار رشی کپور سیلفی بنانے پر مداح پر برس پڑے جب کہ رنبیر کپور کو بیچ بچاﺅ کرنا پڑا۔بالی ووڈ اداکار رشی کپور فلمی دنیا کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک ہیں اور اپنے بے باک موقف کے باعث متعدد دفعہ تنازعات کا شکار ہوچکے ہیں اور اپنے جذباتی رویے کی وجہ سے کئی بار مداحوں سے بھی جھگڑ چکے ہیں، اس بار بھی ریسٹورانٹ میں مداح کی سیلفی بنانے کی خواہش پر رشی کپور بھڑک اٹھے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کے والد رشی کپور مداح پر اس وقت بھڑک اٹھے جب ریسٹورانٹ میں موجود ایک خاتون مداح نے رنبیر اور نیتو کے ساتھ سیلفی بنانے کے بعد رشی کپور کے ساتھ سیلفی بنانے کی خواہش ظاہر کی جس پر رشی کپور نے غصے سے انکار کردیا۔
رپورٹس کے مطابق خاتون مداح نے رشی کپور کے غصے پر رد عمل دیتے ہوئے ان کے منہ پر لیجنڈری ادکار کو بدتمیز کہہ ڈالا، جس پر رشی بھڑک اٹھے اور خاتون کو جواب دیا کہ ’ تصویر بنانے سے انکار کرنا کوئی بدتمیزی نہیں ، ہم یہاں ریسٹورانٹ میں فیملی کے ساتھ انجوائے کرنے آئے ہیں‘ جس کے بعد رنبیر کپور نے بگڑتی صورتحال کو دیکھتے ہوئے نہ صرف معاملہ رفع دفع کیا بلکہ مداح سے معذرت بھی کی۔