پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ تیسرا ون ڈے، گراﺅنڈ میں بیٹھے تماشائی نے ایسا کام کردیا کہ اسے فوری طور پر 50 لاکھ روپے دے دیے گئے، ایسا کیا کیا تھا؟ جان کر آپ بھی اگلا میچ دیکھنے پہنچ جائیں گے

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ تیسرا ون ڈے، گراﺅنڈ میں بیٹھے تماشائی نے ایسا ...

ویلنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں کیوی فین نے ایک ہاتھ سے کیچ پکڑ کر 50 ہزار ڈالر (تقریباً 50 لاکھ روپے پاکستانی) کا انعام جیت لیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کرکٹ سیریز کیلئے انتظامیہ کی جانب سے ” ٹوئی کیچ اے ملین“ کے نام سے انعام رکھا گیا ہے جس کے تحت مخصوص لوگوں کو نارنجی رنگ کی شرٹ دی جاتی ہے۔ جن لوگوں نے یہ مخصوص نارنجی شرٹ پہن رکھی ہوتی ہے اگر ان میں سے کوئی میچ کے دوران بلے باز کی طرف سے مارا گیا چھکا ایک ہاتھ سے کیچ کرلے تو اسے 50 ہزار ڈالر انعام سے نوازا جاتا ہے۔

سیریز کے اب تک 3 میچز ہو چکے ہیں لیکن صرف تیسرے ون ڈے میں ہی کیچ پکڑا جا سکا ہے۔ میچ کے دوران پہلی اننگز میں کیوی بلے باز مارٹن گپٹل نے پہلے اوور کی آخری گیند پر چھکا مارا تو وہ تماشائیوں میں گیا جہاں ایک نارنجی شرٹ والے مداح نے اسے انتہائی شاندار طریقے سے کیچ کرلیا اور 50 لاکھ روپے کا انعام جیت لیا۔ دس لاکھ ڈالر کے انعام میں سے ابھی تک صرف 50 ہزار ڈالر ہی خرچ ہوئے ہیں اور ساڑھے 9 لاکھ ابھی بھی باقی ہیں اس لیے اگر آپ بھی سٹیڈیم میں بیٹھ کر میچ دیکھنا چاہتے ہیں تو اگلے میچ سے پہلے ٹوئی شرٹ ضرور حاصل کرلیں۔

مزید : کھیل

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...