فیل کیوں کیا؟ گوجرانوالہ بورڈ کی عمارت بم دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دینے والا ملزم گرفتار

فیل کیوں کیا؟ گوجرانوالہ بورڈ کی عمارت بم دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دینے والا ...
فیل کیوں کیا؟ گوجرانوالہ بورڈ کی عمارت بم دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دینے والا ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) مجھے فیل کیوں کیا‘ گوجرانوالہ ایجوکشن بورڈ کی عمارت کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والا ملزم پکڑا گیا۔

خواجہ حسن نامی طالبعلم جو انٹر سپلیمنٹری امتحان میں فیل ہوگیا تھا نے ایجوکیشن بورڈ انتظامیہ کو ای میل بھیجی جس میں غلیظ زبان استعمال کرتے ہوئے کہا بورڈ بچوں کا مستقبل تباہ کررہا ہے وہ بورڈ کی بلڈنگ بم سے اڑا دے گا، اسے مذاق نہ سمجھا جائے جبکہ ای میل میں پیپر چیکنگ سٹاف کو بھی گالیاں دی گئی تھیں۔

اس ای میل پر بورڈ انتظامیہ نے طالبعلم کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے پولیس کو باقاعدہ درخواست بھجوائی جس پر سول لائن پولیس نے ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔