آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟
آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

برج حمل

جنوری13 ہفتہ۔ نصیب یاوری کرنے سے بہت سے پیچیدہ مسائل کا خاتمہ ہوگا اور پریشانی میں کمی آئے گی۔ مالی مسائل کا بھی خاتمہ ہوگا اور شراکتی کاموں کو فروغ ملے گا۔ حاسدین کا خاتمہ ہو سکے گا۔

برج ثور

جنوری13 ہفتہ۔ خاص توجہ مالی اور محبت سے متعلقہ کاموں میں رہے گی۔ وراثت سے متعلقہ معاملات احسن طریقے سے حل ہو سکیں گے۔ ملازم پیشہ افراد کیلئے یہ ہفتہ خاص اہمیت کا حامل ہوگا۔

برج جوزا

جنوری13 ہفتہ۔ نئے افراد سے مل کر کاروبار کو بہتری کی طرف بڑھا سکیں گے۔ تخلیقی صلاحیتوں میں اضافہ فائدہ مند رہے گا۔ روحانیت کے شوق میں اضافہ اور بیرون ملک جانے کا پروگرام بن سکتا ہے۔

برج سرطان

جنوری13 ہفتہ۔ بہت سے کام خود بخود سُدھر جائیں گے۔ قسمت ساتھ دے گی۔ جس کے باعث دوستوں کا بھی تعاون حاصل ہوگا۔ ملازم پیشہ افراد سیر و سیاحت کا پروگرام بنا سکیں گے۔

برج اسد

جنوری13 ہفتہ۔ شراکتی کام مسائل کا شکار ہو سکتے ہیں۔ الفاظ کی ادائیگی سے پہلے اچھی طرح سوچ لیں تاکہ بعد میں پچھتاوا نہ ہو۔ صحت بہتر رہے گی اور دوستوں اور عزیزوں کیساتھ تعلقات بحال رہیں گے۔

برج سنبلہ

جنوری13 ہفتہ۔ نامکمل کام کر سکیں جس کے باعث ذہنی بوجھ میں کمی آئے گی۔ مالی پوزیشن کی بہتری کیساتھ گھریلو مسائل بھی حل ہو سکیں گے۔ اولاد راحت کا باعث ہوگی، انعام وغیرہ یا پرائز بانڈ ز نکل سکتے ہیں۔

برج میزان

جنوری13 ہفتہ۔ سفر کا پروگرام بن سکتا ہے جو کہ کافی خوشگوار رہے گا۔ شخصیت میں نکھار دوسروں کی رغبت کا باعث بنے گا۔ آپ کے الفاظ دوسروں پر اثر انداز ہونگے اور عزت و وقار میں اضافہ ہو سکے گا۔

برج عقرب

جنوری13 ہفتہ۔ متعلقہ معاملات بہتر رہیں گے۔ مالی پوزیشن بہتر ہو سکے گی۔ قسمت آپ کا ساتھ دے گی جس کے باعث بہت سے پیچیدہ مسائل حل ہو سکیں گے او رکاروبار میں خاطر خواہ فائدہ حاصل ہوگا۔

برج قوس

جنوری13 ہفتہ۔ زیادہ تر توجہ مالی اور شراکتی کاموں میں رہے گی جس کے باعث حالات پہلے کی نسبت سدھر سکیں گے۔ وراثت اور جائیداد سے متعلقہ مسائل جلد حل ہو سکیں گے اور خاطر خواہ فائدہ ہوگا۔

برج جدی

جنوری13 ہفتہ۔ انعام وغیرہ یا پرائز بانڈ ز نکل سکتے ہیں۔ ملازمت سے متعلقہ معاملات احسن طور پر چل سکیں گے اور عزیزوں کی قربت حاصل رہے گی۔ ہمسائے تعاون کریں گے۔ حالات سازگار ہیں گے۔

برج دلو

جنوری13 ہفتہ۔ دوستوں اور عزیزوں کیساتھ تعلقات بحال رہیں گے۔ سفر کا پروگرام بن سکتا ہے۔ محنت رنگ لائے گی اور اہم کام مکمل ہونے سے فائدہ ہو سکے گا۔ رشتے داروں کا تعاون رہے گا۔

برج حوت

جنوری13 ہفتہ۔ شراکتی کاموں میں فائدہ ہوگا۔ بچھڑے دوست مل سکتے ہیں۔ بہن بھائیوں کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم ہونگے سوچ میں پختگی آئے گی جس سے بہتر فیصلے ہو سکیں گے۔

مزید : لائف سٹائل /مخفی علوم