چیف جسٹس کیس کی سماعت کے دوران آبدیدہ ہوگئے، کون سا کیس سن رہے تھے؟ آپ بھی رنجیدہ ہوجائیں گے

چیف جسٹس کیس کی سماعت کے دوران آبدیدہ ہوگئے، کون سا کیس سن رہے تھے؟ آپ بھی ...
چیف جسٹس کیس کی سماعت کے دوران آبدیدہ ہوگئے، کون سا کیس سن رہے تھے؟ آپ بھی رنجیدہ ہوجائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ماحولیاتی آلودگی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار آبدیدہ ہوگئے۔
ماحولیاتی آلودگی سے متعلق کیس کی سماعت سپریم کورٹ رجسٹری کراچی میں ہوئی ، دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے ٹریٹمنٹ پلانٹس سے متعلق رپورٹ پیش کی اور عدالت کو بتایا کہ 94 ملین گیلن صنعتی فضلہ ٹریٹ کرنے کی منظوری ہوچکی ہے سندھ حکومت کا 67 فیصد بجٹ تیار ہے، وفاق کی اتھارٹی کا انتظار ہے ، یہ منصوبہ تین سال میں تیار ہوگا۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا تین سال تک شہریوں کو گندا پانی پلاتے رہیں گے؟ ، تین سال کا مطلب دلی دور است ہے۔ کیس کی سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل سندھ کے بیان پر چیف جسٹس آبدیدہ ہوگئے۔