پلاٹ الاٹمنٹ سکینڈل، آصف ہاشمی کے دو قریبی ساتھی گرفتار

پلاٹ الاٹمنٹ سکینڈل، آصف ہاشمی کے دو قریبی ساتھی گرفتار
پلاٹ الاٹمنٹ سکینڈل، آصف ہاشمی کے دو قریبی ساتھی گرفتار

لاہور (ویب ڈیسک) نیب لاہور نے 45غیر قانونی پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں آصف ہاشمی کے دو قریبی ساتھیوں کو گرفتار کرلیا۔

بتایا گیا ہے کہ سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ آصف ہاشمی کے خلاف 451 پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں نیب لاہور نے آصف ہاشی کے دو قریبی ساتھیوں کو گرفتار کرلیا۔ ملزم چوہدری ریاض احمد متروکہ وقف املاک بورڈ کا سابق وائس چیئرمین ہے جبکہ سعید رحمان خٹک کا بھی کرپشن میں کلیدی کردار ہے۔

نیب نے کہا ہے کہ ملزموں نے غیر قانونی پلاٹوں کی الاٹمنٹ سے قومی خزانے کو 1 ارب 20 کروڑ 6 لاکھ 76 ہزار 745 روپے کا نقصان پہنچایا۔ گرفتار ملزموں کو ریمانڈ کے لئے کل احتساب عدالت کے روبرو پیش کی جائے گا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور /رئیل سٹیٹ

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...