” آج رات 11 بجے تک ہر صورت یہ کام ہو جانا چاہیے “ چیف جسٹس نے بڑا حکم دے دیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے آج (ہفتہ کی) رات 11 بجے تک بھینسوں کو لگائے جانے والے ٹیکوں کی مانیٹرنگ بارے رپورٹ طلب کرلی۔
سپریم کورٹ رجسٹری کراچی میں غیر معیاری دودھ کی فروخت کے حوالے سے از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران بھینسوں کے ٹیکوں کی مانیٹرنگ کے معاملے پر عدالتی ناظر غلام رضا عدالت میں پیش ہوئے اور رپورٹ پیش کی۔ مکمل تفصیلات نہ دینے پر عدالت نے اظہار برہمی کیا ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا بتایا جائے کون سے ضلع میں بھینسوں کو ٹیکے لگائے جا رہے ہیں، اب تک کتنے سنٹرز سیل اور ٹیکے ضبط کیے؟ تفصیلات پیش کی جائیں اور آج رات 11 بجے تک رپورٹ دی جائے۔