10 ہزار سعودی خواتین نے پہلی بار سٹیڈیم میں فٹبال میچ دیکھا
جدہ (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں خواتین پر فٹبال سٹیڈیم کے دروازے کھل گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق 10 ہزار سعودی خواتین نے جدہ فٹبال سٹیڈیم میں سعودی پریمیئر لیگ کے تحت ہونے والا فٹبال میچ دیکھا۔ سعودی خواتین پہلی بار سٹیڈیم میں فٹبال میچ سے لطف اندوز ہوئیں۔ ایسا سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار ہوا۔ سعودی لیگ کے تحت جدہ کی الاملی ٹیم کا مقابلہ الباطن ٹیم سے ہوا۔ انتظامیہ کے مطابق تقریباً دس ہزار خواتین شائقین نے میچ دیکھا۔