سرفراز احمد کو بلے بازی کے لیے اوپر کے نمبروں پر آنے کا شور مچانے والوں کو وسیم اکرم نے کرارا جواب دے دیا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم کی مسلسل تیسری شکست نے جہاں ایک طرف پاکستانیوں کو مایوس کردیا ہے تووہاں ہی آج صبح سویرے وسیم اکرم کو بھی بڑا جھٹکا دے دیا۔سوئنگ کے سلطان نے قومی ٹیم کی شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے سرفراز کے نچلے نمبر پر بیٹنگ کی بھی حمایت کردی ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہو ںنے کہا کہ آج صبح میچ میں وقفے کے دوران میں ورزش کے لیے گھر سے نکلا اور تقریباً 50منٹ بعد واپس آیا تو 6کھلاڑی آوٹ ہو چکے تھے جسے دیکھ کر دھچکا لگا ۔انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کا دورہ مشکل ہوتا ہے ،ہمارے دور میں بھی ٹیم نیچے لگ جاتی تھی لیکن پھر بھی ہم فائٹ کر کے ہارتے تھے اور ہمیشہ ہمارا باڈی لینگوئج مثبت ہوتا تھا ،بد قسمتی سے ابھی ٹیم کا باڈی لینگوئج مثبت نہیں لگ رہا تھا ۔
سرفراز احمد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ۔پچھلے کچھ عرصے سے سن رہا ہوں کہ سرفراز کو اوپر کے نمبروں پر بیٹنگ کے مشورے دئیے جا رہے ہیں ،سرفرا ز احمد کو 7ویں یا 8ویں نمبر پر ہی بیٹنگ کے لیے آنا چاہیے ،اگر ٹیم بڑے سکور کا تعاقب کر رہی ہے تو پھر اوپر آسکتا ہے لیکن وہ ہمیشہ پانچویں یا چھٹے نمبر پر نہیں چل سکتا بلکہ ساتویں نمبر پر ہی بیٹنگ کر سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے باولر ریورس سوئنگ کے عادی ہو چکے ہیں لیکن نیوزی لینڈکی وکٹوں پر ریورس سوئنگ نہیں ہوتا ،محمد عامر بھی ریورس سوئنگ میں ناکام ہوئے ۔ان کا کہنا تھا کہ باولرز کو نیا گیند کرانے میں اس لیے مسئلہ ہوتا ہے کہ کیونکہ نئی گند کرانا مشکل بھی ہوتا ہے اوربری گیند کرانے کا مارجن بھی کم ہوتا ہے کیونکہ فیلڈنگ دائرے کے اندر ہوتی ہے ۔

مزید : کھیل

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...