اوباش نے دوسری جماعت کے طالبعلم کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

اوباش نے دوسری جماعت کے طالبعلم کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

بہاولنگر (ویب ڈیسک) فورٹ عباس 6 سالہ، دوسری جماعت کے طالبعلم سے بدفعلی، مقامی پولیس نے مقدمہ نمبر 32/18 بجرم 377 ت پ درج کرلیا۔

 فورٹ عباس کی گلی نمبر 8 کے رہائشی شیخ ندیم کا 6 سالہ بیٹا محمد احمد جو دوسری جماعت کا طالبعلم ہے کو ایک اوباش نوجوان نے گلی میں کھیلتے ہوئے اٹھالیا اور خالی احاطہ میں لے جاکر بچے کے ساتھ بدفعلی کر ڈالی۔ بچہ لاپتہ ہونے کی وجہ سے والدین سخت پریشان ہوئے اور بچے کی تلاش شروع کردی، اس اثناءمیں بچہ ایک خالی احاطہ سے باہر نکل رہا تھا جس نے والدین کو بتایا کہ میرے ساتھ ایک نامعلوم شخص نے بدفعلی کی ہے جو کہ مجھے چھوڑ کر بھاگ گیا ہے۔

بچے کے والد کی درخواست پر  مقامی پولیس نے بروقت مقدمہ نمبر بجرم 377ت پ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے۔

روزنامہ خبریں کے مطابق ایس پی انویسٹی گیشن بہاولنگر سے فورٹ عباس پہنچے اور جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور بچے کے ورثاءکو دلاسہ دیا ۔ڈی ایس پی زبیر خان بنگش نے میڈیا کو بتایا کہ ہم نے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

مزید : جرم و انصاف /علاقائی /پنجاب /بہاول نگر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...