وزیر اعلیٰ پنجاب نے بچوں کے تحفظ کیلئے 20 رکنی کمیٹی قائم کردی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے بچوں کے تحفظ کیلئے 20 رکنی کمیٹی قائم کردی جو 15 جنوری تک اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے حکم پر وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ خان کی سربراہی میں بچوں کے تحفظ کیلئے 20 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے ۔ کمیٹی کے پہلے اجلاس میں ماہرین تعلیم، علماءکرام اور وزرا شرکت کریں گے جبکہ یہ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر اجلاس بلا کر مختلف سفارشات تیار کرے گی اور 15 جنوری کو تجاویز وزیر اعلیٰ کو ارسال کرے گی۔

مزید : اہم خبریں /علاقائی /پنجاب /لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...