زینب کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات، کلائیاں کٹی ہوئی، ناک زخمی، موت گلا دبانے سے ہوئی

زینب کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات، کلائیاں کٹی ہوئی، ناک زخمی، موت ...
زینب کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات، کلائیاں کٹی ہوئی، ناک زخمی، موت گلا دبانے سے ہوئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک) زینب کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زیادتی کے واضح شواہد ملے ہیں جبکہ مزید تحقیقات کے لئے نمونے فرانزک لیبارٹری کو بھجوادئیے گئے۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق زینب کے دونوں بازوئوں کی کلائیاں کاٹی گئیں، ناک اور گلے کے قریب تشدد کا نشان، جبکہ موت گلا دبانے سے ہوئی۔ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ فوٹوانلارج کرکے اس پر کام کررہے ہیں۔ تمام ثبوت اور شواہد بتا رہے ہیں کہ ان واقعات میں ایک سیریل کلر ملوث ہے۔واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے زینب کے والد کے اعتراض پر ابوبکرخدابخش کو تبدیل کرکے آر پی او ملتان محمد ادریس کو جے آئی ٹی کا سربراہ مقرر کردیا ہے۔