شاہ زیب قتل کیس، سول سوسائٹی کی اپیل سماعت کیلئے منظور، ملزم کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم

شاہ زیب قتل کیس، سول سوسائٹی کی اپیل سماعت کیلئے منظور، ملزم کے نام ای سی ایل ...
شاہ زیب قتل کیس، سول سوسائٹی کی اپیل سماعت کیلئے منظور، ملزم کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے شاہ زیب قتل کیس میں سول سوسائٹی کی اپیل سماعت کیلئے منظور کر لی ،شاہ رخ جتوئی و دیگر ملزموں کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے شاہ زیب قتل کیخلاف سول سوسائٹی کی اپیل کی سماعت کی جس میں مقدمے سے دہشتگردی کی دفعات نکالنے کے حکم  چیلنج کیا گیا تھا ، چیف جسٹس ثاقب نثار نے اپیل سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے شاہ رخ جتوئی سمیت دیگر ملزموں کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دے دیا،سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ فوری طور پر فون کر کے وزارت داخلہ کوبتایا جائے کہ تمام ملزموں کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں اور تمام ایئر پورٹس کو ہدایت نامہ جاری کیا جائے۔

سپریم کورٹ نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے چاروں ملزمان کو 5،5 لاکھ روپے زرضمانت جمع کرانے کاحکم بھی سنا دیا،ملزموں میں شاہ رخ جتوئی، سراج تالپور، سجاد تالپور اور غلام مرتضی لاشاری شامل ہیں۔